آ ل انڈیا متحدہ ملی محاذ نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ملی لیڈرشپ
کی کمی کو دور کرنے کے لئے حالات اور وقت کے تقاضے کو سمجھیں اور مجلس
اتحاد المسلمین کی بے باک قیادت اوراس کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی کو ایک
موقع دیں۔
محاذ کے قومی جنرل سکریٹری احسن مہتاب خان نے یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا
ہے کہ اسدالدین اویسی نہ صرف ایک اعلی تعلیم یافتہ ہیں بلکہ مسلم مسائل پر
ہمیشہ اپنی بے باک رائے رکھتے ہیں۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے
تھے۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش الیکشن
مسلمانوں کے لئے ایک بہترین موقع ہے ۔اس
کے سہارے وہ اپنی لیڈر شپ بھی پیدا کرسکتے ہیں اور اس کے ساتھ وہ اپنی
مضبوط پارٹی کی سمت قدم بھی اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں
مسلمان100سے زائد نشستیں اپنے بل پر حْاصل کرنے کے اہل ہیں۔اس کے باوجود
مسلمان اترپردیش میں نظرانداز کیوں کئے جاتے ہیں۔ اس سوال کا جواب ملت کو
ٹھنڈے دل سے تلاش کرنا چاہئے۔ اس موقع پر مولانا اعجاز عرفی قاسمی،فیض احمد
فیض،سید ایچ آر باری نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسدالدین
اویسی کی قیادت کو وقت کی ایک اہم ضرورت قرار دیا۔